شمالی 24 پر گنہ کے راجر ہاٹ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راجر ہاٹ کے کمار باڑی علاقے میں خصوصی تلاشی مہم کے دوران ایک کاروباری کو گرفتار کرکے ہتھیاروں کاذخیرہ بر آمد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران تحفظ الشیخ نامی ایک تاجر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے پاس سے چار پستول،ایک 9ایم ایم پستول، نصف درجن کارتوس اور ایک موبائل بر آمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران تاجر نے ہتھیاروں کے اسمگلنگ کرنے کاجرم قبول کیا ہے۔ گرفتار تاجر کو باراسات عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔