وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ این آر سی کی تفصیلات دھیرے دھیرے سامنے آرہی ہے۔یہ جان کر میں حیران ہوں کہ ایک لاکھ سے زاید گورکھا شہریوں کے نام کو این آر سی کی فائنل فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے کہ ہزاروں حقیقی ہندوستانی شہریوں کے نام کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔جس میں ملک کیلئے خدمات انجام دے چکے جوان بشمول سی آر پی ایف اور سابق صدر جمہوریہ علی فخرالدین احمد کے اہل خانہ کے نام شامل نہیں ہیں۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حقیقی ہزاروں ہندوستانی شہری جن کے نام این آر سی کے فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ این آر سی کی آخری فہرست کی اشاعت کے بعد یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے اس پر سیاست کون لوگ کررہے تھے۔ملک کے مفادات کے کون لوگ کھلواڑ کررہے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ این آر سی کے نام پر لاکھوں بنگالی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 3.11کروڑ افراد کے نام این آر سی کے فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور 19لاکھ افراد این آر سی میں جگہ حاصل نہیں کرپائے ہیں۔گرچہ ان 19افراد کے پاس از سر نو اپیل کرنے اور عدالتی کارروائی کیلئے راستہ کھلاہوا ہے۔
این آر سی میں ایک لاکھ گورکھا افراد کے نام غائب - undefined
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے این آر سی میں ایک لاکھ گورکھ باشندوں کے نام شامل نہیں ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔