مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں محرم کے جلوس کے دوران جمعہ کی صبح بجلی کے ہائی وولٹیج اوور ہیڈ تار کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ انگلش بازار پولیس اسٹیشن کے علاقے ملکی اتگاما میں پیش آیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ محرم کے موقع پر جلوس کے دوران کچھ شرکاء ہائی وولٹیج اوور ہیڈ تار کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ان میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: مالدہ میں وزیر نے باندھ کا جائزہ لیا
حکام نے مزید بتایا کہ جب ان زخمی افراد کو مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں پہنچایا گیا تو ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا گیا۔