ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے نانور تھانہ علاقے میں چند لوگوں نے صرف 75 روپے کے لیے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، شخص کا شاہنواز شیخ بتایا جارہا ہے۔ مقامی باشندوں نے قتل معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا۔ old man beaten to death in Birbhum
ذرائع کے مطابق شاہنواز شیخ نام کا ایک شخص شہناز شیخ اور نور شیخ کے کھیت میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔ ہفتے کے روز شاہنواز کو تنخواہ ملی۔ شاہنواز شیخ کو ہر ہفتہ 675 روپے بطور تنخواہ ملتی تھی لیکن اس ہفتے انہیں 600 روپے ہی دیا گیا، انہوں نے 75 روپے کم ملنے پر شہناز شیخ سے شکایت کی۔ دونوں کے درمیان بحث ہوئی اس کے بعد شہناز اور نور شیخ نے مل کر اس کی ڈنڈے اور راڈ سے پٹائی کر دی۔ انہیں شدید طور پر زخمی حالت میں بولپور محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: Dalit Couple Lynched: علی گڑھ میں دلت جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ 75 روپے کو لے کر جھگڑا ہوا اور نتیجہ قتل پر ختم ہوا۔ اس معاملے میں شہناز شیخ اور نور شیخ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔