ETV Bharat / state

TMC Twitter Account hacked ترنمول کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر سائبر حملہ - آفیسل ٹویٹر ہینڈل ہیک کرکے تصویر

ترنمول کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سائبر حملہ ہونے کی اطلاع ہے۔مانا جا رہا ہے کہ ہیکرز نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حملہ کیا اور اس کا نام اور لوگو دونوں بدل دیا Official Twitter handle of All India Trinamool Congress hacked

ترنمول کانگریس کے آفیسل ٹوئٹر ہینڈل پر سائبر حملہ

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 12:33 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل ہیک کرکے تصویر اور لوگو کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آل انڈیا ترنمول کانگریس کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے نام بدلا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس پارٹی کا نام بدل کرکے یوگا لینز کردیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے ٹویٹر پر دیدی کی سروکشہ کباچ کے بارے میں ایک ٹویٹ دیکھا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ دیدی کی پروٹیکشن شیلڈ بنگال کے ہر باشندے کے لئے ایک بہت بڑی کوشش ہے۔ دیدی کا سروکشہ کبچ ان کی بنیادی ضروریات کو محفوظ بنانے کے لئے ذمہ دار ہے۔ دیدی کی پارٹی کے اراکین ہر ترقی اسکیم کو ریاست کے تمام اضلاع کے گھر گھر تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لوگو کی جگہ کالے رنگ میں Y لکھا ہے۔

تاہم ترنمول کانگریس نے ابھی تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔غورطلب ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے دفتر (سی ایم او) کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ہیکرز نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ اس میں لکھا تھا، "ٹویٹر پر اپنے BAYC/MAYC کو کیسے متحرک کریں؟"

یہ بھی پڑھیں:TMC MP Mahua Moitra رکن پارلیمان مہوا موئترا کا اڈانی گروپ پر طنز

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے کہاکہ ٹوئٹر ہینڈل پر کام جاری ہے،امید کرتے ہیں اس پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس پر زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.