کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ریلوے حادثہ کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر ریل اور محکمہ ریلوے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو مسافروں کے تئیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس حادثے میں بنگال کے بہت سے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس حادثے میں مغربی بنگال کے جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Mamata on Odisha Train Accident ’دال میں کچھ کالا ہے‘، ممتا بنرجی کی اڈیشہ ٹرین حادثے کے بعد حکومت پر تنقید
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ریاست میں زخمی ہونے والوں کو علاج کے لیے کولکاتا لے جایا جائے گا۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بارے میں وزیر اعظم سے بات کریں گی۔ وزیراعلیٰ ممتا وزیر ریلوے سے جاننا چاہتی ہیں کہ اب تک کتنے لوگ مر چکے ہیں۔ انہوں نے کچھ دیر وزیر ریلوے سے بات کی۔ تاہم ریلوے نے ابھی تک حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے جانچ ضروری ہے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ حادثہ ہوا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیوں ہوا؟