موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال کے کولکاتا میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے سےنیتاجی سبھاش چبدر بوس انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر متعدد گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس سے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کیا گیا ہے۔ اس دوران چار انٹرنیشنل پروازیں اور نو گھریلو پروازوں کو ایئر پورٹ پر لینڈ نگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان پروازوں کو باگ ڈوگرا ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کولکاتا سے اڑان بھروانے جہازوں کے شیڈول ٹایم میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق اگر وقت پر پروازوں کے لینڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جاتی تو کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتاتھا۔
انہوں نے کہاکہ موسم صاف ہونے کے دو گھنٹوں کے بعد ہوائی سروس دوبارہ بحال کی جائے گی ۔ایئر پور ٹ پر موجود مسافروں کو صبر تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔