ETV Bharat / state

Protest Against Babul Supriyo: 'بابل سپریو کے خلاف مہم جاری رکھیں گے' - ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو

بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے امیدوار بابل سپریو Trinamool Congress candidate Babul Supriyo کے خلاف این آر سی اور سی اے اے مخالف تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بابل سپریو نے این آر سی کی حمایت کی تھی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات Hate Speech Against Muslims دیے تھے۔ اسی لئے ہم بالی گنج اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات میں ان کے خلاف مہم جاری رکھیں گے۔

Protest Against Babul Supriyo: 'بابل سپریو کے خلاف مہم جاری رکھیں گے'

author img

By

Published : Apr 6, 2022, 5:23 PM IST

مغربی بنگال میں بالی گنج اسمبلی حلقہ By-election In Ballygung اور آسنسول لوک سبھا کا ضمنی انتخابات آئندہ 12 اپریل کو ہونے والا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بالی گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی چھوڑ کر آئے بابل سپریو کو امیدوار بنایا ہے۔ بابل سپریو پر آسنسول فساد 2018 فرقہ وارانہ فسادات کے دوران تشدد بھڑکانے کا الزام لگا تھا۔ بابل سپریو نے این آر سی کے حق میں بھی بیان دیا تھا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے۔

Protest Against Babul Supriyo: 'بابل سپریو کے خلاف مہم جاری رکھیں گے'

ترنمول کانگریس کی جانب سے بالی گنج اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخابات میں ان کو امیدوار Trinamool Congress candidate Babul Supriyo بنانے پر بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ووٹرس کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں این آر سی مخالف تحریک چلانے والی تنظیموں نے بھی بابل سپریو کی امیدواری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔ پارک سرکس میں جب ان لوگوں نے بابل سپریو کے خلاف احتجاج کیا تو پولس نے ان پر کارروائی کرتے ہوئے 29 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ این آر سی مخالف تنظیم آئندہ 7 اپریل کو ایک بار پھر بابل سپریو کے خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی۔

یہ بھی پڑھیں: By-election in Ballygunge Assembly Constituency: مسلم ووٹرس کو ٹی ایم سی امیدوار بابل سپریو ناپسند

اس سلسلے میں این آر سی مخالف تنظیم کے جنرل سیکریٹری پرسنجیت بوس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم بابل سپریو کے خلاف احتجاج Protest Against Babul Supriyo کر رہے تھے، ہمارے پاس اجازت بھی تھی لیکن اس کے باوجود پولس نے ہم لوگوں کو گرفتار کیا اور پھر رہا بھی کر دیا۔ پولس نے غیر قانونی طور پر یہ کیا اور یہ سب سیاسی جماعت کے کہنے پر کیا گیا۔ اس اسمبلی حلقہ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کے خلاف جو آواز اٹھ رہی ہے اس کو دبانے کے کوشش کی جا رہی ہے۔ برسر اقتدار جماعت اپنے سیاسی عزائم کے لئے پولس کا استعمال کر رہی ہے۔ لیکن ہم بابل سپریو کے خلاف مہم جاری رکھیں گے۔ آئندہ 7اپریل ایک بار پھر ہم بابل سپریو خلاف احتجاج کریں گے اور این آر سی سی اے اے مخالف تحریک میں ہمارا ساتھ دینے والی سی پی آئی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم CPIM candidate Saira Shah Haleem کی ہم حمایت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.