ETV Bharat / state

Linking Aadhaar with Ration Card: آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کرنے کے چار سال بعد لوگوں کو نوٹس

مرشدآباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں آدھار کس راشن کارڈ سے لِنک کرنے کے چار سال بعد لوگوں کے خلاف جعلسازی کے نوٹس ملے ہیں. جس کے سبب عام لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ Linking Aadhaar with Ration Card

Aadhaar
Aadhaar
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 2:24 PM IST

مرشدآباد، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ جرائم کی وارداتیں، بدعنوانی اور جعلسازی عام ہو گئی ہیں. عام لوگوں کو اس کا بہت بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے. مرشدآباد ضلع کے ڈومکل تھانہ علاقے میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ایک بڑی آبادی آباد ہے. یہاں تقریباً 80 مسلمان آباد ہیں جن کا اہم پیشہ کھیتی باڑی ہے. ڈومکل تھانہ علاقے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے. چار سال پہلے ستمبر 2018 میں دس سے بارہ نوجوانوں پر مشتمل تین گروپس نے علاقے میں آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کرنے کی مہم چلائی تھی۔ Notice to people four years after linking Aadhaar with ration card

بتایا جارہا ہے کہ ڈومکل اور اس کے اطراف کے لوگوں نے پچاس پچاس روپے دے کر آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کروائے. ration card fraud. اس کے بعد دس سے بارہ نوجوان یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ ریاست کے دوسرے اضلاع کا بھی دورہ کرنا ہے. آدھار کا راشن کارڈ سے لِنک کرنے کے چار سال بعد اس مہم سے جڑنے والے مرد اور خواتین کو لاکھوں روپے کے جعلسازی کے نوٹس آئے ہیں. جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر تھانہ سے پانچ لاکھ روپے کے نوٹس کا سامنا کرنے والی شرمین خاتون نے کہا کہ وہ کبھی بھی جنوبی 24 پرگنہ نہیں گئی ہیں. لیکن وہاں کے ایک تھانے سے ان کے خلاف مجھے پانچ لاکھ روپے غبن کرنے کا نوٹس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فردوس نام کی ایک دیگر خاتون نے کہا کہ انہیں تھانے سے ان کے خلاف جعلسازی کا نوٹس ایشو کیا گیا ہے. ان کے خلاف ایک پرائیویٹ بینک سے تین لاکھ روپے قرض لینے کی بات کہی گئی ہے. سلمہ منڈل نام کی ایک خاتون نے کہا کہ ان کے شوہر کو ایک پرائیویٹ بینک سے دس لاکھ روپے بطور قرض لینے کا نوٹس آیا ہے. پولیس نے کہا کہ دو چار لوگ نہیں بلکہ درجنوں لوگوں کے خلاف جعلسازی کے نوٹس جاری کیے گئے. پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. جعلسازی کرنے والے گروہ کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.