ETV Bharat / state

Union Budget 2022: عام بجٹ میں عام لوگوں کے لئے کچھ بھی نہیں، امت مترا

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 12:39 PM IST

ماہر معیشت امت مترا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے حالیہ بجٹ کے تعلق سے کئی دعوے کیئے۔لیکن اس بجٹ میں عام آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ مگرکارہوریٹ کے لئے ٹیکس میں راحت دی گئی ہےFormer Bengal Finance Minister Amit Mitra slams Union. Budget 2022

امت مترا
امت مترا

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے چیف معاشی مشیر امت مترا سابق وزیر مالیات مغربی بنگال نے یونین بجٹ پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ اس میں بہت کچھ شامل کرنا باقی رہ گیا ہے۔Nothing for Common man in Union Budget ,Amit Mitra

امت مترا نے کہا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ 23-2022 کا عام بجٹ تیار کرنے والوں نے کئی بنیادی باتوں پر توجہ نہیں دی۔ اس کی وجہ سے اس بجٹ میں بہت کچھ شامل نہیں کیا جا سکاہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کورونا وائرس کے منحوس دور کا ذکر ہے لیکن سوال یہ ہے کہ بھارتی حکومت نے معیشت کے پٹری پر واپس لوٹنے کا دعویٰ کیا لیکن بے روزگاری پر کچھ نہیں کہا.

ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے منحوس دور میں انگلینڈ کی حکومت نے 80 فیصد بے روزگاروں کے اکاؤنٹ میں راست رقم ٹرانسفر کرائی۔ جرمنی کی حکومت نے بے روزگاروں کو رقم دی اس کے ساتھ ساتھ کرائے کے مکان میں رہنے والوں کو کرایہ بھی ادا کیا۔ لیکن بھارت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

ماہر معیشت امت مترا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دعویٰ تو کیا لیکن اسے حقیقت میں بدلنے میں ناکام رہی اور یونین بجٹ میں اس کی کمی رہی ہے. اس کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ کے لئے ٹیکس میں راحت دینے کا کیا مطلب ہے. گزشتہ بجٹ کی طرح اس مرتبہ رعایت دی گئی. اس کا راست اثر معیشت پڑتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت کورونا وائرس کے منحوس دور میں بھی عام لوگوں کے اکاؤنٹ میں راست رقم بھیجوائی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے. اسی وجہ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ بجٹ عام آدمی کے لئے کوئی خاص بجٹ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.