کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بھرت پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے کہا کہ نئی پارٹی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کہیں جانے والا نہیں ہوں۔ برسوں سے پارٹی میں کام کر رہا ہوں، کوئی مجھ پر انگلی اٹھا نہیں سکتا ہے۔ رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے۔ میں اپنی باتوں سے کسی کو تکلیف دینا نہیں چاہتا تھا لیکن اپنے وقار کو بھی مجروح ہونا نہیں دوں گا۔
غور طلب ہے کہ ہمایوں کبیرکو لے کر نئی ٹیم بنانے کی قیاس آرائیاں بھی ہو رہی تھیں۔ پارٹی ہفتہ کو ترنمول بھون میں ہمایوں کے بارے میں ایک خصوصی میٹنگ ہونے والی ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی، وزیر فرہاد حکیم وہاں موجود رہیں گے۔ ترنمول ایم کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ مجھے کبھی بھی اعلیٰ قیادت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ضلع قیادت کے ساتھ کوئی مسئلہ تھا، میں نے پارٹی کو اس کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ میں نے استعفیٰ اس لیے دیا کیونکہ جنہوں نے پنچایت انتخابات میں پارٹی کے لیے لڑا تھا۔انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا،یہ اچھی بات نہیں ہے۔اسی درمیان پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی نے مجھے شوکاز نوٹس دیا، مجھے وہ 29 جولائی کو موصول ہوا، میں نے یکم اگست کو ان سے رابطہ کیا، میں نے اس سلسلے میں جواب بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata On Rahul Gandhi راہل گاندھی کی خبر سن کر خوشی ہوئی، وزیراعلیٰ ممتابنرجی
انہوں نے ادھیر چودھری کے ساتھ اپنے رابطے کے تمام امکانات کو بھی مسترد کر دیا۔ ہمایوں نے کہاکہ میرا ادھیر رنجن چودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ تاہم ضلع کے کئی ترنمول کانگریس کے رہنما مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر سے رابطے میں ہیں۔