ETV Bharat / state

مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثر ضلع - احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا

شمالی 24 پرگنہ ضلع ڈینگو سے متاثر ہونے والے اضلاع میں پہلے مقام پر ہے، مختلف میونسپلٹی علاقوں میں ڈینگو سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

north 24 pgs worst affected by dengue in west bengal
مغربی بنگال: شمالی 24 پرگنہ ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثر ضلع
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 9:23 PM IST

مغربی بنگال میں جوں جوں تہواروں کا موسم ختم ہو رہا ہے ویسے ہیں کورونا اور ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی حکمہ صحت کو اس وقت کورونا وائرس اور ڈینگو کے تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے دوہرے چیلنجز کا سامنا درپیش ہے۔

ویڈیو
ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے دے گنگامیونسپلٹی، بدھان نگر میونسپلٹی، دمدم میونسپلٹی، بارانگر میونسپلٹی، ساؤتھ دمدم میونسپلٹی، مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میونسپلٹی میں ڈینگو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ان میونسپلٹی علاقوں میں 500 سے زائد ڈینگو کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ بدھان نگر میونسپلٹی بری طرح سے متاثر ہے۔بدھان نگر میونسپلٹی علاقوں میں ڈینگو کے سب سے زیادہ سینکڑوں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، میونسپل انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔بارانگر میونسپلٹی کے علاقے میں 50 سے زائد لوگوں کے ڈینگو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ساؤتھ دمدم میں ڈینگو کے درجنوں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میونسپلٹی علاقے میں درجنوں لوگوں میں ڈینگو کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ دوسرے میونسپلٹی علاقوں میں بھی ڈینگو میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع محکمہ صحت کے آفیسر جینت چکرورتی کا کہنا ہے کہ شہر کے مقابلے گاؤں کے حالات بہتر ہے۔ مختلف گاؤں میں کل سینکڑوں لوگ ڈینگو میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حالات پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور لوگوں اس ضمن میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.