ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں عام زندگی مفلوج

مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاؤن سے جہاں عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں غریبوں اور مسکینوں کے لیے دو وقت کی روٹی مہیا کرپانا مشکل ہوگیا ہے۔

author img

By

Published : May 20, 2021, 12:39 PM IST

لاک ڈاؤن میں عام زندگی مفلوج
لاک ڈاؤن میں عام زندگی مفلوج

مغربی بنگال میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

مکمل لاک ڈاؤن سے جہاں عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں غریبوں اور مسکینوں کے لیے دو وقت کی روٹی مہیا کرپانا مشکل ہو گیا ہے۔

کورونا گائڈ لائن کے تحت مساجد میں نمازیوں کے داخلے کو بھی محدود کردیا گیا ہے جس سے مسجد کے باہر مانگنے والے غریبوں اور مسکینوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ویڈیو

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے مسجد کے دروازے پر مانگنے والے فقیروں کے تعلق سے سماجی کارکنان محمد الیاس سے بات کی۔

اس تعلق سے محمد الیاس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی لوگوں کا مسجد میں آنا جانا بند ہے جس کی وجہ سے فقیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران کوئی کچھ دے کر چلا جاتا ہے، اس سے ہی ان کی زندگی بسر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب غریب مسکینوں کو کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسجد میں نمازیوں کے نہیں آپانے سے ایسے مانگنے والے افراد بھوکا رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.