ETV Bharat / state

'بنگال میں مسلمانوں کے لیےکسی نے کچھ نہیں کیا'

آسنسول شمال میں پارٹی امیدوار دانش عزیز کی حمایت میں مہم چلاتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دورا قتدار میں سب سے زیادہ مسلم اقلیتوں کا استحصال ہوا ہے۔

'بنگال میں مسلمانوں کے لیےکسی نے کچھ نہیں کیا'
'بنگال میں مسلمانوں کے لیےکسی نے کچھ نہیں کیا'
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 10:52 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز بنگال میں اپنے امیدوار کے حق میں مہم چلاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاہے۔ اویسی نے کہا کہ دیدی اور مودی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

آسنسول شمال میں پارٹی امیدوار دانش عزیز کی حمایت میں مہم چلاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دورا قتدار میں سب سے زیادہ مسلم اقلیتوں کا استحصال ہوا ہے۔

اویسی نے کہا کہ اگر واقعی ترنمول بی جے پی کے خلاف لڑ رہی ہے ، تو آسنول سے بی جے پی کے رکن پارلیمان دو بار کیسے جیت گئے؟ جو آج ترنمول کانگریس میں ہیں کل بی جے پی جا رہے ہیں۔اس لئے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے لیڈر میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کوچ بہار میں شیتل کوچی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چار بچوں کو ہلاک کردیا گیا ۔کیا ممتا بنرجی خون پر بھی سیاست کریں گی ۔بی جے پی بول رہی ہے کہ اس طرح کے واقعات مزید ہوں گے ۔ کیا بنگال میں غریب لوگوں کے خون کی کوئی اہمیت ہے؟ اس طرح ان کا خون بہایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ کھیل ہوبے، آج ہمیں فٹ بال بنا دیا گیا ہے۔ آج ہم اپنے حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔ بنگال میں مسلم آبادی 27 فیصد ہے۔ جبکہ سرکاری ملازمت میں اس کا حصہ صرف چھ فیصد ہے۔

بنگال کی جیلوں میں قید 37 فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا حق بلند کرنا جرم ہے ، ممتا بنرجی ہمیں بی جے پی کی بی ٹیم کہتی ہے۔ نندیگرام تحریک کے دوران ، جب مسلم ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم آنی تھی ، تب اس وقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے درخواست کی تھی کہ آپ مت جائیں اور بائیں بازوں کے لوگ ناراض ہوجائیں گے۔ اس کے باوجود، میں اور مسلم لیگ کے رکن پارلیمان وہاب صاحب نندیگرام آئے تھے۔ جب گجرات جل رہا تھا ، تب یہ بی جے پی کے ساتھ ممتا بنرجی تھی۔

ممتا بنرجی صرف مسلمانوں کے ساتھ دوستی کا دعوی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا خود کو ہندو برہمن کہتی ہیں ، وہ کب تک مسلمانوں کا فیصلہ کریں گی۔ اویسی نے 2018 میں رام نومی کے دوران ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے ، مولانا امدادالراشدی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں مسلمانوں کی ترقی کے لئے ان کی پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.