ETV Bharat / state

Md Salim On Alliance پنچایت انتخابات میں ریاستی سطح پر کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم نے واضح کیا کہ آئندہ پنچایت انتخابات میں ریاستی سطح پر کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔تاہم لفٹ فرنٹ تنہا انتخابات لڑنے کو ترجیح دے گی۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی مخالف پارٹیاں علاقائی سطح پر سی پی آئی ایم کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہیں۔

پنچایت انتخابات میں ریاستی سطح پر کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں

author img

By

Published : Apr 13, 2023, 4:02 PM IST

پنچایت انتخابات میں ریاستی سطح پر کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں

کولکاتا: مغربی بنگال میں چند دنوں کے اندر پنچایت انتخابات 2023 کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔پنچایت انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو اپنی پنی طرف راغب کرنے کی کوشش تیز کردی ہیں۔اسی درمیان سی پی آئی ایم نے پنچایت انتخابات میں ریاستی سطح پر کسی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ محمد سلیم نے کہاکہ ریاست میں مغربی بنگال میں تمام سیکولر پسند ڈیموکریٹک گروپس بی جے پی، ترنمول اپوزیشن کے خلاف ہیں۔وہ ٹی ایم سی اور بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں تو پھر اتحاد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔پنچایت انتخابات میں جو جہاں مضبوط ہے وہ وہاں علاقائی سطح پر اتحاد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سبھوں کا ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان خفیہ اتحاد کو ختم کرنا ہے۔ اس کے لئے ہمیں زمینی سطح پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے کسی کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غورطلب ہے کہ ریاست میں لگاتار کئی کوآپریٹو انتخابات میں تمام سیاسی پارٹیاں ترنمول کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔ اب بھی بنگال بی جے پی کے کئی لیڈر ترنمول کے خلاف تمام سیاسی اتحاد کی بات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CPIM Preparation For Panchayat Election پنچایت انتخابات کےلئے سی پی آئی ایم کی تیاریاں جاری

اس تناظر میں سی پی ایم کا واضح بیان یہ ہے کہ لفٹ فرنٹ ہمیشہ بی جے پی کے خلاف رہی ہے۔ سی پی ایم کبھی بھی ترنمول اور بی جے پی کو ایک سکے کے دو پہلو مانتی ہے۔ اس لئے محمد سلیم بی جے پی لیڈروں کے مطالبات ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.