کولکاتا:ترنمو ل کانگریس کے رکن اسمبلی مانک بھٹا چاریہ کو پرائمری ایجویکشن بورڈ کے سابق صدر ہیں۔ اساتذہ کی تقرری گھوٹالہ میں فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہی رہیں گے۔ سپریم کورٹ کل اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۰NO Relief From Supreme Court To TMC MLA Manik Bhattachary
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پیر کو عدالت کو بتایا کہ ای ڈی نے مانک بھٹا چاریہ سے پوچھ تاچھ سے کئی اہم معلومات حاصل کی ہے۔ای ڈی کی جانچ سی بی آئی کی جانچ سے بالکل مختلف ہے۔ ای ڈی کی جانچ میں منی ٹریل سامنے آیا ہے۔
جسٹس انیرودھا باسو اور جسٹس وکرم ناتھ کی ڈویژن بنچ نے تاہم ای ڈی کو تمام فریقین کو حلف نامہ کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کیس کی سماعت منگل کو دوبارہ ہوگی۔
سپریم کورٹ کو پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے معزول صدر اور ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مانک بھٹاچاریہ کی طرف سے دائر مقدمہ پر پیر کو فیصلہ سنانے والا تھا۔ اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس انیرودھ بوس کی قیادت والی بنچ میں ہو رہی ہے۔
مانک نے سی بی آئی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسے سیاسی مقاصد کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اس دوران مانک بھٹاچاریہ کو ای ڈی نے پرائمری بھرتی بدعنوانی کیس میں گرفتار کرلیا۔ مانک نے سپریم کورٹ میںاپیل کی انہیں عدالت سے گرفتاری سے تحفظ حاصل کرنے کے باوجود ای ڈی نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:PM Kisan Samman Nidhi مودی نے پی ایم کسان سمان کی 12ویں قسط جاری کی
کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے پرائمری اسکول میں اساتذہ کی بدعنوانی کیس کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے بھی جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اس کے بعد مانک بھٹاچاریہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت پوجا سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔ تاہم فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تب عدالت نے اس وقت تک مانک بھٹاچاریہ کو عبوری تحفظ دے دیاتھا۔ جس کی وجہ سے سی بی آئی بورڈ کے سابق صدر کے خلاف سخت کارروائی نہیں کر سکی۔ لیکن اسے ای ڈی نے گرفتار کر لیا۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری سے متعلق کوئی عبوری فیصلہ نہیں سنایا ہے۔اس کی وجہ سے انہیں ای ڈی کی حراست میں ہی رہنا ہوگا۔NO Relief From Supreme Court To TMC MLA Manik Bhattachary