ETV Bharat / state

No Relief For Abhishek Banerjee ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے راحت نہیں ملی

author img

By

Published : May 12, 2023, 8:06 PM IST

کنتل گھوش کیس میں ہائی کورٹ سے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھییشیک بنرجی کو کوئی راحت نہیں ملی ۔ترنمول کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ میںاس کیس سے استثنیٰ کی درخواست کی۔ تاہم، کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امرتا سنہا نے آج اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے راحت نہیں ملی
ابھیشیک بنرجی کو عدالت سے راحت نہیں ملی

کولکاتا:سپریم کورٹ کے حکم پر کیس کو جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی بنچ سے جسٹس امرتا سنہا کی بنچ کو منتقل کر دیا گیا۔ اگرچہ جسٹس گنگوپادھیائے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جسٹس امرتا سنہا نے یہ بھی کہا کہ سی بی آئی یا ای ڈی کنتل گھوش کے سامنے ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔

اس کے بعد، ابھیشیک بنرجی جمعرات کو اس کیس میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے کیس سے استثنیٰ کے لیے عدالت میں درخواست دی۔ ابھیشیک کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ پیر کو کیس کی سماعت سے پہلے کم از کم کچھ ہدایت ضرور دی جائے کہ سی بی آئی یا ای ڈی ابھیشیک کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کرے۔

ابھیشیک کے وکیل کی اس درخواست کو دیکھتے ہوئے جسٹس سنہا نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی کوئی عبوری حکم نہیں دیا جائے گا۔ کیس کی سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ ہوگی۔ اگر کچھ بھی ہو تو عدالت 7 دن 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kaliaganj Murder Case کلکتہ ہائی کورٹ نے نئی ایس آئی ٹی تشکیل دی

تاہم ابھیشیک کے وکیل نے اس دن جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے پر اعتراض کیا۔ ابھیشیک کے وکیل نے شکایت کی کہ جسٹس گنگوپادھیائے نے پہلے ابھیشیک بندوپادھیائے کے بارے میں منفی تبصرہ کیا تھا۔کلکتہ ہائی کورٹ کی جج امرتا سنہا نے آج اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کی جانب سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.