ETV Bharat / state

بنگال کی تقسیم کا سوال ہی نہیں اٹھتا: ممتا بنرجی

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کے ذریعہ علی پور دوار سمیت شمالی بنگال کے کئی اضلاع کو مرکزی خطہ بنانے کے مطالبے کے دوران آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی علی پور دوار کو ضلع بنے کے سات سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی پور دوار اوریہاں کے عوام کی ترقی کےلئے ان کی حکومت پرعزم ہے۔

ممتا بنرجی
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 8:30 PM IST

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آج ہی کے دن 2014 میں علی پوردوار کو بنگال کا 20 واں ضلع بنایا گیا تھا۔ علی پوردوار کے عوام کو میری نیک خواہشات۔ مغربی بنگال حکومت ضلع اور یہاں کے عوام کی ترقی کے لئے پرعزم ہے‘‘۔

ممتا بنرجی نے اپنے اس ٹوئیٹ کے ذریعہ یے پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ علی پور دوار کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے ان کی حکومت نے سات سال قبل ہی علی پور دوار کوضلع کا درجہ دیا تھا اور ان کی حکومت نے یہاں کے عوام کو نظر انداز نہیں کیا ہے بلکہ یہاں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

خیال رہے کہ مئی میں ممتا بنرجی نے بڑی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ اقتدار میں پہنچی ہیں، تاہم شمالی بنگال میں بی جے پی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ علی پور دوار سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ علی پور دوار سمیت شمالی بنگال کو علاحدمرکزی خطہ بنانے کا مطالبہ کر کے بنگال کی سیاست میں ایک نئی بحث شروع کردی ہے۔

بی جے پی کی ریاستی سیاست گرچہ جان برلا کو اس معاملے میں خاموش رہنے کی ہدایت دی ہے مگر وہ مسلسل اپنے مطالبے پر قائم ہے اور دودن قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں مرکزی قیادت سے بات کریں گے ۔

ممتا بنرجی نے علی پور دوار کے ضلع مجسٹریٹ اور پولس سپرنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ اس طرح کے معاملے کو سختی سے نمٹیں۔بنگال کی تقسیم کا سوال ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ممتا بنرجی

پہلی بار اقتدار میں آنے کے تین سال بعد 2014 میں ممتا حکومت نے جلپائی گوڑی ضلع کو دوحصوں میں تقسیم کرنےکا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ہی علی پوردوار ضلع تشکیل دیا گیا تھا۔ جلپائی گوڑی صدر اور ملبہ بازار سب ڈویژنیں ضلع جلپائی گوڑی کا ایک حصہ ہے۔ علی پوردوار سب ڈویژن علی پوردوار ضلع بن گیا ہے۔ یہاں کے عوام کا ایک عرصے سے ضلع بنانے کا مطالبہ تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.