مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کےبھاترتھانہ علاقے میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئےنائب پنچایت پردھان دیبوٹوڈو نے بی جے پی کانام لیے بغیرکہاکہ مغربی بنگال میں ذات پات کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی سیاسی جماعت سیاسی فائدے کے لیے جے رام کی نعرہ بازی کرتی ہے تو اسے سبق سکھانے کے لیے عام لوگ پوری طرح سے تیار ہیں۔
نائب پنچایت پردھان دیبوٹوڈو نے کہاکہ جے سری رام کہنا ہے ہماراحق ہے لیکن اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال ہونے نہیں دیں گے ۔اگر کوءی ایسا کرتا ہے تو وہ غلط کرتا ہے۔ اس کے لیے کارروائی کے لیے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مذہبی نعرہ بازی کرنے والوں کے لیے مغربی بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے لیکن انہیں گجرات میں ضرورجگہ مل سکتی ہے۔گجرات میں ہی مذہب کی بنیاد پر سیاست ہوتی تھی جو اب پورے ملک میں ہونے لگی ہے۔