انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کی حکمراں جماعت کے بیشتر رہنما کٹ منی کیس میں ملوث ہیں ۔ وہ اپنی پارٹی کے لیے نقصاندہ ثابت ہو رہے ہیں تو بی جے پی کے لیے کس طرح سے فائدہ مند ثاببت ہو ں گے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے جو رہنما کٹ منی کیس میں ملوث ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر بی جے پی میں شامل نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ ریاستی بی جے پی کے رہنما بھی ان کی سفارش نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ممتادیدی اپنے ہی بیان میں بری طرح سے پھنس چکی ہیں۔ بنگال کے لوگ حکمراں جماعت کو اب بائیکاٹ کرنے لگے ہیں۔ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کوبھاری نقصان ہونےو الا ہے۔
کیلاش وجے ورگھیہ کے مطابق امت شاہ نے بیا یا ہے کہ پورے ملک میں دس کروڑ لوگوں نے بی جے ہی کی رکنت حاصل کییں ہیں۔مغر بی بنگال میں بی جے پی کے کارکنان کی تعداد میں ناقابل یقین اضا فہ ہوا ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔