ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس میں کسی کی شمولیت نہیں

author img

By

Published : May 24, 2021, 12:20 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا ہے کہ چھ مہینوں تک ترنمول کانگریس میں کسی کی واپسی نہیں ہوگی.

ترنمول کانگریس میں کسی کی شمولیت نہیں
ترنمول کانگریس میں کسی کی شمولیت نہیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل ترنمول کانگریس کے کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

دل بدل کے کھیل میں بی جے پی نے سبقت حاصل کرلی تھی لیکن اس کھیل کی دوسری پاری میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد اب پھر سے گھر واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بی جے پی کے تین اہم رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو ترنمول کانگریس میں فی الحال جگہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ دل بدل کا یہ بہت ہی ابتدائی مرحلہ ہے. اس سلسلے میں کسی بھی رہنما کے بارے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے.

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن ختم ہوا ہے. الیکشن کی تاریخ سے پہلے اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر دل بدل کا کھیل ہوتا ہے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چھ مہینے تک ترنمول کانگریس میں کسی بھی لیڈر کی واپسی نہیں ہو سکتی ہے، روزانہ درجنوں لوگ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لئے فون کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ پارٹی میں سب کو پھر سے دوبارہ جگہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشہور فٹبالر دیپندو بسواس، کوچ بہار کے بھوشن سنگھ اور سونالی گویا نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.