ETV Bharat / state

ضمنی انتخاب میں ممتا کا کوئی مقابلہ نہیں: فرہاد حکیم - مجھے بھی تو دیکھ کر جئے شری رام کے نعرے

ٹی ایم سی رہنما فرہاد حکیم نے آج بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ممتا بنرجی کی حمایت میں ووٹ مانگا۔ اس موقع پر فرہاد حکیم نے کہا کہ بھوانی پور ممتا بنرجی کا اپنا علاقہ ہے، یہاں سے ممتا بنرجی کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے۔ بھوانی پور کے لوگ ممتا بنرجی کو ہی ووٹ دیں گے۔

ممتا بنرجی کو کثیر تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 8:15 PM IST

بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں آئندہ 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے تشہیری مہم تیز تر ہوگئی ہے۔ آج ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے اپنی پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کی حمایت میں بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ممتا بنرجی کے لیے ووٹ مانگا۔ فرہاد حکیم نے بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹرس سے مل کر ممتا بنرجی کو کثیر تعداد میں ووٹ دے کر کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

ویڈیو

اس موقع پر فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی بھوانی پور علاقے کی ہی ہیں۔ ان کی پوری زندگی اسی علاقے میں گزری ہے۔ ممتا بنرجی کا یہ اپنا حلقہ ہے۔ اس حلقے میں ممتا بنرجی کو شکست دینا آسان نہیں ہے۔ ممتا بنرجی کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے۔ بھوانی پور کے لوگ ہی اس کا جواب آئندہ 30 ستمبر کو دیں گے۔'

بھوانی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں ممتا کا کوئی مقابلہ نہیں

بی جے پی کی امیدوار پریانکا ٹبریوال کے متعلق فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ ابھی بچی ہیں جس کو لیکر ان پر بی جے پی کی امیدوار کی جانب سے نکتہ چینی بھی ہوئی تھی۔ پریانکا ٹبریوال نے کہا تھا کہ الیکشن میں سمجھ میں آجائے گا کہ کون کتنا بڑا ہے۔ پریانکا ٹبریوال کو دیکھ کر ترنمول کانگریس کے حامیوں کی جانب سے جئے بنگلہ کا نعرہ لگانے کے سلسلے میں فرہاد حکیم نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کو دیکھ کر ایسا نعرہ لگایا گیا ہو مجھے بھی تو دیکھ کر جئے شری رام کے نعرے لگائے جاتے ہیں میں تو برا نہیں مانتا ہوں۔ ایسی باتوں سے جمہوریت کو خطرہ ہے کہنا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔ الیکشن میں مقابلہ ہے الیکشن کی طرح ہی مقابلہ کرنا چاہیے۔

بھوانی پور ممتا بنرجی کے گھر جیسا ہے۔ برسوں انہوں نے اس علاقے میں کام کیا ہے۔ ان کو یہاں کے لوگوں سے پرانی رغبت ہے۔ لوگ ممتا بنرجی کو اچھی طرح سے جانتے ہیں ممتا بنرجی کے مقابلے میں کوئی نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.