ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Covid Restriction مغربی بنگال میں فی الحال رات میں کرفیو کا امکان نہیں - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز پر جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ پریشانیوں کی کوئی بات نہیں ہے, حکومت رات کے کرفیو یا پابندیوں کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں۔مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گاCM Mamata Banerjee

مغربی بنگال میں فی الحال رات میں کرفیو کا امکان نہیں

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:17 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسو ں پر جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ پریشانیوں کی کوئی بات نہیں ہے۔فی الحال کوئی پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ West Bengal CM Mamata Banerjee Says No Need To Impose Night Carfew

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت رات کے کرفیو یا پابندیوں کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں۔مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ گنگا ساگر میلہ کووڈ قوانین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی چین میں انفیکشن ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان پڑوسی ممالک میں کووڈ کے بڑھنے سے خوفزدہ ہے۔

میڈیکل ایسوسی ایشن آف انڈیا نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تو پھر پارلیمنٹ میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے کے اصول متعارف کرائے گئے۔

دریں اثنا، Omicron ذیلی قسم جو چین میں بہت زیادہ ہے، BF.7 اس ملک میں پایا گیا ہے۔ اڈیشہ میں ایک اور گجرات میں دو نئے وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مرکز کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعدبنگال میں بھی تشویش کی لہر ہے۔سیکرٹری صحت کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں کووڈ ماہرین بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ گورنر کو کرسمس کی مبارکباد دینے گورنر ہاؤس گئی تھیں وہاں سے نکلتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دہلی میں مل گیا ہے۔ دہلی سے کولکاتا آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اگر یہ آتا ہے تو ہم دیکھیں گے اور اس سے نمٹیں گے۔ ہم نے سوچا کہ کورونا ختم ہو گیا ہے۔ کورونا دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:Covid Review Meeting کووڈ کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، پی ایم مودی

26 مارچ 2020 کو مغربی بنگال میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا۔ اس کے بعد لگاتار 2 سال تک کورونا نے تباہی مچائی۔آخر کار، گزشتہ اتوار کو کورونا کا ایک کیس بھی درج نہیں ہوا تھا۔لیکن پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ یہاں تک کہ ایک مریض کی موت ہوئی۔West Bengal CM Mamata Banerjee Says No Need To Impose Night Carfew

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.