ETV Bharat / state

'بیان بازی پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں' - سوروگنگولی

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے  تصدیق کی کہ دارالحکومت کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والا بھارت اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹوئنٹی 20 میچ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا۔ کسی کی تنقید پربیان بازی ضروری نہیں ہے

'بیان بازی پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں'
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 8:57 PM IST

بی سی سی آ ئی کے باس سوروگنگولی نے گوتم گمبھیرکی تنقید کو غیرضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ پہلا ٹی۔20 میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔بیان بازی کرنے کاسب کو حق حاصل ہے ۔ کوئی کوچھ بھی کہہ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مشورہ دینا کوئی بری بات نہیں ہے ۔ نیک مشوروں پر کام کرنا ہمارا کام ہے۔ آلودگی سے نمٹنے کی پوری تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔ زیادہ دشواری نہیں ہو گی ۔

واضح رہے کہ دہلی میں دیوالی کے بعد سے ہی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے آسمان پر ہلکا اندھیرا چھا گیا ہے اور لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔

وہیں دہلی میں آنکھوں کی جلن کی شکایت بھی ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بھی لوگوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے۔

اگرچہ موجودہ آلودگی کی صورت حال کے باوجود بی سی سی آئی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین نومبر کو سیریز کا پہلا میچ کرانے کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اسی موسم میں ہندستان اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں ہوا میچ آلودگی کی وجہ سے بحث میں رہا تھا جب سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑی میدان پر ماسك پہن کر کھیلنے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

اس بار بھی دارالحکومت میں اسموگ کی حالت تقریبا ویسی ہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میچ کو کہیں اور کرانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.