بی جے پی کے سنیر رہنما مکل رائے نے ترنمول کانگریس اور اس کی سربراہ ممتا بنرجی پر شدید نقطہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نندی گرام تحریک کا سب سے زیادہ فائدہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ہوا لیکن اس سے ریاست کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
نندی گرام تحریک کے بعد لفٹ فرنٹ حکومت کا خاتمہ ہوا اور ممتا بنرجی اقتدار میں آئیں۔ لیکن اس درمیان ٹاٹا موٹرز ناراض ہو کر ریاست سے واپس چلی گئی۔
ٹاٹا موٹرز کا جانا ریاست کے عوام کے لئے سب سے بڑا خسارہ ثابت ہوا۔ ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنا ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑی تبدیلی تھی۔
لوگوں کو امید تھی کہ ممتا بنرجی کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل جائے گا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ ٹاٹا موٹرز کے ناراض ہو کر جانے کے بعد سے اب تک ایک بھی نیی کمپنی آئی ہے
مزید پڑھیں:
'بی جے پی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں'
مغربی بنگال میں گزشتہ ایک دہائی سے صنعتی ترقی نہیں ہویی ہے۔صنعتی ترقی نہیں ہونے کی وجہ سے ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ ترنمول کانگریس تیسری مرتبہ اقتدار میں نہیں آے گی۔