ETV Bharat / state

West Bengal Ruling Party TMC غلط پالیسی کی وجہ سے ریاست میں صنعت کاری کو نقصان پہنچا

ترنمول کانگریس نے ٹاٹا گروپ پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ٹاٹا گروپ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ٹاٹا اور سی پی آئی ایم سے متعلق بیان کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ West Bengal Ruling Party TMC

غلط پالیسی کی وجہ سے ریاست میں صنعت کاری کو نقصان پہنچا

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 11:19 AM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس نے پارٹی کے ترجمان اخبار جاگو بنگلہ میں غلط پالیسی کے عنوان کے تحت سنگور اور ٹاٹا معاملے پر اپنا موقف بیان کیا ہے۔اس سے قبل سلی گڑی کے کاواکھلی میں وجئے سمیلانی کے موقع پروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاتھا کہ یہ ایک پرانی کہاوت ہے، لیکن یہ سچ ہے۔ بنگال میں، ٹاٹا انڈسٹریز گروپ کو ترنمول کانگریس نے نہیں بلکہ سی پی آئی (ایم) اور بائیں بازو نے نکال دیا ہے۔West Bengal Ruling Party TMC Says We Never Fight to TATA Group

اس کے بعداپوزیشن جماعتوں نے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی غلط پالیسی کی وجہ سے ریاست میں صنعت کاری کو نقصان پہنچا ہے اور ٹاٹا کو یہاں سے اپنے نینوکار پلانٹ کو منتقل کرنے میں مجبور کرنے میں خود ممتا بنرجی کا ہی ہاتھ ہے۔

آج ترنمول کانگریس کے اخبار جاگو بنگلہ میں اس کا جواب دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ”اپوزیشن شاید سچ سننا نہیں چاہتی۔ یہ اپوزیشن کی فطرت ہے، چاہے حکومت اچھا کام کر رہی ہو یا ان کی پسند کے مطابق نہیں، انہیں تنقید کرنی ہی پڑتی ہے۔ پیٹ میں چاول ہضم نہیں ہوں گے جب تک وہ تنقید نہیں کرتے ہیں۔اپوزیشن کی سوچنے کی طاقت ختم ہوچکی ہے۔ ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ٹاٹا گروپ کے ساتھ ترنمول کانگریس کا تناز ع نہیں ہے۔

پارٹی کے ترجمان کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ 'سی پی ایم کے ساتھ جو غلط تھا وہ پالیسی میں تھا۔ زرعی زمین کا زبردستی حصول، دہشت گردی۔ ترنمول کانگریس کے دوران کسی ایک شخص سے زبردستی زمین نہیں لی گئی۔ زمین کی پالیسی بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee شمالی بنگال کے تقسیم کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا

انہوں نے کہا کہ سابقہ بائیں محاذ حکومت نے زرعی زمین کو کسانوں سے جبراً لیا، دہشت گردی کا سہارالے کر کسانوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی گئی۔ٹاٹا ایک پرائیویٹ کمپنی ہے، وہ اب بھی بنگال کے مختلف حصوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، کوئی مسئلہ نہیں ہے! لیکن سینگور میں جو صورتحال پیدا ہوئی وہ سی پی ایم کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہوئی ہے، سی پی ایم کی پالیسی کی وجہ سے ٹاٹا کو یہاں سے پلانٹ منتقل کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ سینگور تحریک کے دوران ممتا بنرجی کے ساتھ رہنے والے سینگور کے سابق ممبر اسمبلی رابندر ناتھ نے ممتا بنرجی کے موقف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آح ممتا بنرجی بچ نہیں سکتی ہے۔ٹاٹا گروپ ان کی تحریک کی وجہ سے ہی اپنے پلانٹ کو منتقل کرنے پر مجبور ہوئی۔سی پی آئی ایم کی حکومت بات چیت کیلئے تیار ہوگئی تھی۔گورنر کے سامنے تجویز بھی رکھا گیا مگر ممتا بنرجی بات کرنے تک نہیں آئی۔اس سے دل برداشتہ ہوکر ٹاٹا گروپ یہاں سے پلانٹ کو منتقل کردیا۔West Bengal Ruling Party TMC Says We Never Fight to TATA Group

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.