ETV Bharat / state

Adhir Chowdhury on Mamata Govt: 'ممتا بنرجی اور یوگی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں' - Adhir Ranjan Chowdhury criticized Yogi, Mamta

مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ یوگی اور ممتابنرجی کی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ایک ہی انداز میں حکومت کرتے ہیں۔ No Difference Between The Governments of Yogi And Mamata Says Adhir Ranjan Chowdhury

ممتا بنرجی اور یوگی حکومت کے درمیان کوئی فرق نہیں

author img

By

Published : May 4, 2022, 3:38 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں کانگریس کے پردیش صدر ادھیر رنجن چودھری نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت کو یکساں قرار دیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'اتر پردیش میں جس طرح سے جرائم کی وارداتیں پیش آرہی ہیں ٹھیک اسی طریقے سے مغربی بنگال میں پیش آرہی ہیں۔ دونوں ریاستوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ No Difference Between The Governments of Yogi And Mamata Says Adhir Ranjan Chowdhury

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے ہاتھرس اور اناؤ جیسی وارداتیں مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے ہاش کھالی اور جنوبی 24 پرگنہ کے نامخانہ میں بھی پیش آئے ہیں۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ جرائم کی وارداتوں بالخصوص خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے میں مغربی بنگال ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے کافی بہتر ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جیسے جرائم کے معاملے میں مغربی بنگال سب سے آگے ہے، ٹھیک اس برعکس صنعتی ترقی کی دوڑ میں سب سے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بنگال کے لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کے لئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے، ورنہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بنگال میں بیٹھ کر بی جے پی کو برا بھلا کہنے کا دکھاوا کریں گی اور دہلی میں جاکر بی جے پی سے ملاقات کرتی رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.