ETV Bharat / state

فرہاد حکیم کا عدالت کے فیصلے پر ردعمل کرنے سے گریز - مغربی بنگال میں درگاپوجا

ترنمول کانگریس کے معروف رہنما و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے بچوں کو کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا جس سے ذہنی طور متاثر ہونے لگے ہیں۔

کولکاتا ہائی کورٹ
کولکاتا ہائی کورٹ
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 7:17 PM IST

مغربی بنگال میں درگاپوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کے فیصلے کو بحال ر کھنے پر وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ عام آدمی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں نہیں کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی عام آدمی ہوں عدالت کے فیصلے پر ردعمل نہیں کرسکتا ہوں۔

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہا کہ درگاپوجا بنگال کا سب سے اہم تہوار ہے تاہم اس مرتبہ ایسا کچھ بھی ہونے والا ہے جس سے بچوں کو خوش کیا جا سکے۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بچے گزشتہ آٹھ مہینوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

ان کے بارے میں سوچ کر برا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی لمبی مدت سے بچوں کو تفریح کا موقع نہیں ملا ہے۔

ان کے لئے درگاپوجا اس بار اہم تھا لیکن انہیں مایوس ہونا پڑا۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ پارک بند ہے، اسکول بند ہیں کھیل کود کے لئے میدان بند ہے، آخر وہ جائیں گے کہاں۔

دوسری طرف مرکزی حکومت کی ہدایت پر شراب خانہ، شاپنگ مالز ، ہوٹل، سینما ہال کھل چکے ہیں۔

کولکاتہ ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے مدنظر پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کے داخلے پر روک لگانے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بی جے پی رہنما سمترا خان کا متنازع بیان

ساڑھے تین سو سے زائد کمیٹیوں نے عدالت سے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی تاہم عدالت نے اسے نا منظور کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.