مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقے اور کولکاتا کے بالی گنج اسمبلی حلقے میں 12 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ وہیں دوسری طرف بی جے پی مرکزی وزراء کی انتخابی مہم کی بدولت ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ Like Bihar and Patna, The People of Asansol will be Deceived by Shatrughan Sinha
آسنسول پارلیمانی حلقے میں وزیر برائے مملکت نتیانند رائے نے بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔ وزیر برائے مملکت نتیانند رائے نے کہا کہ بی جے پی کے ٹکٹ پر ہی شتروگھن سنہا پٹنہ صاحب سے رکن پارلیمان بنے تھے۔ رکن پارلیمان بننے کے بعد بھی سماجی خدمت بھول کر اداکاری کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نتیانند رائے نے کہا کہ جو شخص بہار، پٹنہ اور بی جے پی کو بھول سکتا ہے، اس سے آسنسول کے لوگ کس قیمت پر بھلائی کی امید کر سکتے ہیں۔ اس شخص کو اداکاری کے علاوہ کسی دوسری چیز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پٹنہ کے لوگوں کی طرح آسنسول کے باشندے بھی اپنے منتخب رہنما کو ایک نظر دیکھنے کے لئے ترس جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں، شتروگھن سنہا نے پہلے بہار، پٹنہ کے لوگوں کو اور پھر ڈوبتے ہوئے سیاسی کیریئر کے لیے بی جے پی کو دھوکہ دیا۔ ٹھیک اسی طرح جیتنے کے بعد آسنسول کے باشندوں کو بھی دھوکہ دیں گے۔ Nityanand Attack on Shatrughan Sinha