ETV Bharat / state

Nirmalya Narayan Chakraborty نرملیا نارائن چکرورتی کو رابندر بھارتی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا - مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنندو بوس

گورنر ڈاکٹر سی وی آنندو بوس نے نرملیا نارائن چکرورتی کو رابندر بھارتی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر نے مغربی بنگال کی کئی دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔Nirmalya Narayan Chakraborty

نرملیا نارائن چکرورتی رابندر بھارتی یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 5:13 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنندو بوس نے نرملیا نارائن چکرورتی کو رابندر بھارتی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنر نے مغربی بنگال کی کئی دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرر کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلروں کی تقرری کے ساتھ ہی گزشتہ چند مہینوں سے جاری تنازع بھی ختم ہو گیا۔

سبیاساچی باسو رائے چودھری اب رابندر بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ ان کی جگہ فلاسفی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر نرملیا نارائن چکرورتی کو وائس چانسلر کے عہدے پر فائذ کیا جا رہا ہے۔ رائے چودھری کو جمعرات کو راج بھون سے اس سلسلے میں ایک خط موصول ہوا لیکن وہ مزید تین ماہ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اتفاق سے گزشتہ روز یکم مارچ کو ریاست کے وزیر تعلیم برتیہ باسو اور سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے گورنر کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں جہاں وائس چانسلرز کی میعاد ختم ہو چکی ہے وہاں نئے وائس چانسلروں کی تقرری میں کچھ پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ایسی تقریباً 30 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مدت ملازمت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

اس معاملے میں گورنر نے انہیں پہلے استعفیٰ دینے کو کہا تھا لیکن مدت تین ماہ کے لئے بڑھا دی گئی۔ اسی عمل میں رابندر بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبیاساچی باسو رائے چودھری کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔ تاہم، اس فیصلے کے بعد سبیاسچی باسو رائے چودھری نے چانسلر یعنی گورنر کو ای میل کرکے وائس چانسلر کے عہدے پر برقرار نہ رہنے کی خواہش ظاہر کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر ان کی مدت ملازمت 18 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ مستعفی ہونے اور پھر اسی عہدے پر بحال کیے جانے کے بعد سبیاساچی باسو رائے چودھری نے مدت میں توسیع پر اعتراض کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee Meet Governor وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر کے درمیان اہم موضوع پر تبادلہ خیال

رابندر بھارتی یونیورسٹی کے علاوہ ودیا ساگر یونیورسٹی کے وائس چانسلر شیواجی پرتم بوس کی جگہ پبیترا کمار چکرورتی کو تین ماہ کے لئے عبوری وائس چانسلر بنایا گیا ہے۔ چکربروتی بردوان یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر ہیں۔ اس کے علاوہ نیتا جی سبھاس اوپن یونیورسٹی کی کاجل دے ڈائمنڈ ہاربر ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر سوما بنرجی کی جگہ لینے والی ہیں۔ دے اسی یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر ہیں۔ پریم کمار کو شمالی بنگال میں دارجلنگ ہلز یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ تین ماہ تک عبوری وائس چانسلر کے طور پر بھی کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.