مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں آئی ایس آئی کے انتہا پسند محمد مسیح الدین عرف موسی کے خلاف چارج شیٹ پر سماعت ہوئی۔ قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی خصوصی عدالت کے چیف جسٹس سدھارتھ کانجی لال نے کولکاتا میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی سازش اور ملک سے غداری کے معاملے میں ملزم مسیح الدین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں پہلی سزا کا اعلان ہوا ہے۔Life Imprisonment To Mosiuddin Musa
این آئی اے کے چارج شیٹ کے مطابق محمد مسیح الدین عرف موسی نے آئی ایس آئی ایس کے طرز پر کولکاتا میں واقع مدر ہاؤس (مادر ٹریسا مشنریس آف چیریٹی) کے دورے پر آئے انگلینڈ، روس اور امریکی شہریوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ چارج شیٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی خفیہ ایجنسی سی آئی ڈی نے جولائی 2016 میں بردوان ضلع میں ایک پسنجر ٹرین سے موسی کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ این آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔Life Imprisonment To Mosiuddin Musa
اسی دوران امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی ٹیم نے مغربی بنگال کے دورے کے دوران کولکاتا میں محمد مسیح الدین عرف موسی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ این آئی اے کونسل شیامل گھوش نے دعویٰ کیا کہ موسی ایک انتہا پسند ہے جو آئی ایس سے بے حد متاثر تھا۔ اس نے غیر ملکی سیاحوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رکھے تھے۔ خصوصی عدالت میں اس کے خلاف عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ 2017 میں موسی پر علی پور سینٹرل جیل کے ایک ملازم کی زبان کاٹنے کا الزام ہے۔ اس کے بعد اسے پریسڈینسی جیل منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں جیل کے وارڈن پر رڈ سے حملہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔Life Imprisonment To Mosiuddin Musa
یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، دن بھر کی تفصیلات پر ایک نظر