ETV Bharat / state

پی ایم مودی نے دربھنگہ ایمس کا رکھا سنگ بنیاد، کہا، میں نے ایک گارنٹی پوری کر دی - DARBHANGA AIIMS

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے دربھنگہ میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے تین ریلوے اسٹیشنوں کو ورچول ہری جھنڈی دکھائی۔

پی ایم مودی نے دربھنگہ ایمس کا رکھا سنگ بنیاد
پی ایم مودی نے دربھنگہ ایمس کا رکھا سنگ بنیاد (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 1:16 PM IST

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے دربھنگہ پہنچ کر شوبھن میں بہار کے دوسرے ایمس کا سنگ بنیاد رکھا۔ دربھنگہ بائی پاس اسٹیشن اور جھانجھار پور تا لاؤکھا ریلوے لائن کا بھی افتتاح کیا۔ اس سے شمالی بہار کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ اس سے پہلے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ بہار میں دوسرے ایمس کی تعمیر سے لوگوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

مادری زبان میں طبی تعلیم:

نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے کرپوری ٹھاکر کا خواب پورا کر دیا ہے۔ اب کوئی بھی اپنی مادری زبان میں پڑھ کر ڈاکٹر بن سکتا ہے۔ اب غریب اور قبائلی علاقوں کے بچے بھی ڈاکٹر بن سکتے ہیں۔

میں نے ایک گارنٹی پوری کر دی ہے: پی ایم مودی

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج میں نے اپنی ایک گارنٹی پوری کر دی ہے۔ اب 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ اپنا علاج مفت کروا سکیں گے۔ جلد ہی سب کے پاس آیوشمان کارڈ ہوگا۔ ہمارا مقصد چھوٹے شہروں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے جس پر ہم مسلسل کام کر رہے ہیں۔

دربھنگہ ایمس کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بہار میں 12 ہزار کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، اس سے بہار کو رفتار ملے گی۔ جس میں ریل اور سڑک کے کئی منصوبے شامل ہیں۔ دربھنگہ ایمس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس سے بہار کے صحت کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ متھیلانچل کے علاوہ پڑوسی ریاست مغربی بنگال کو بھی اس کا فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دربھنگہ ایمس سے متعلق مسائل تھے: نتیش

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دربھنگہ ایمس کو لے کر شروع میں بہت سی پریشانیاں تھیں۔ دربھنگہ میڈیکل کالج کو ایمس میں تبدیل کرنے کی بات ہوئی۔ ڈی ایم سی ایچ میں ایمس بننا ممکن نہیں تھا۔ بعد میں شوبھن میں ایمس کی تجویز آئی۔ اسے قبول کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ دربھنگہ ایمس کا سنگ بنیاد آج وزیر اعظم کے ذریعہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس کی تعمیر سے بہار کے لوگوں کو سہولت ملے گی۔ نتیش نے کہا کہ سال 2003 میں اٹل بہاری واجپئی کے دور میں بہار کو پٹنہ ایمس کا تحفہ ملا تھا۔ پٹنہ ایمس کے بننے کے بعد لوگوں کو کافی راحت ملی ہے۔ جب دوسری بار پی ایم مودی کی حکومت بنی تو سال 2015 میں دوسرے ایمس کی تعمیر کی پہل شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.