ETV Bharat / state

National Investigation Agency این آئی اے نے ڈیٹونیٹر معاملہ میں منتاج علی کو گرفتار کرلیا

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 3:01 PM IST

این آئی اے نے بیر بھوم کے محمد بازار سے بڑی مقدار میں الیکٹرانک ڈیٹونیٹر کی برآمدگی کے سلسلے میں ہوڑہ ضلع کے ایک بدنام مجرم کو گرفتار کیا ہے۔NIA Arrest A Man And Seiz Electronic Detonators

این آئی اے نے منتاج علی کو الیکٹرانک ڈیٹونیٹر کی برآمدگی معاملے میں گرفتار کیا

کولکاتا: این آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام منتاج علی عرف رنٹو ہے۔ منتاج پر بیر بھوم کے مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر الیکٹرانک ڈیٹونیٹر سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) ذرائع کے مطابق، 29 جون 2022 کی دیر رات بیر بھوم کے محمد بازار میں ایک ایس یو وی کی تلاشی لینے کے بعد تقریبا18,000لیکٹرانک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سب سے پہلے ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی۔ بعد میں 20 ستمبر 2022 کو تحقیقات این آئی اے کو سونپ دی گئی۔این آئی اے ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ڈیٹونیٹر جدید ترین ڈیٹونیٹر ہیں۔ اس ڈیٹونیٹر کو پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اس جدید ترین بم ڈیٹونیٹر کی مدد سے کب اور کیسے دھماکہ کرنا ہے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔فی الحال این آئی اے ملزم منتاج علی کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔ این آئی اے کے مطابق اس پورے معاملے میں ایک بڑا گینگ ملوث ہوسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recriutment Scam in Bengal شانتانو بندوپادھیائے کے گھر سے 300 سے زیادہ امیدواروں کی فہرست برآمد

این آئی اے جاننا چاہتی ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں ڈیٹونیٹر کہاں سے آئے؟ کیا اسے بیربھوم کے علاوہ کہیں اور فروخت کیا گیا؟ مرکزی تفتیشی ایجنسی یہ سب جاننا چاہتی ہے۔ این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ وہ طویل عرصے سے منتاج کی تلاش میں تھی۔ آخر کار اسے خفیہ ذرائع سے خبر ملی اور اسے ہاوڑہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.