ETV Bharat / state

شوبھن چٹرجی کے بی جے پی چھوڑنے کی خبر غلط: دلیپ گھوش - رتنا چٹرجی

گزشتہ ہفتے کو یہ خبر تیزی سے گردش کرنے لگی تھی کہ شوبھن چٹرجی اس ہفتے میں ترنمول کانگریس میں واپس ہوں گے۔ اب دلیپ گھوش نے میڈیا کو بتایا کہ شوبھن چٹرجی ابھی تک بی جے پی میں ہیں۔

News of Shubhan Chatterjee leaving BJP is wrong: Dilip Ghosh
شوبھن چٹرجی کے بی جے پی چھوڑنے کی خبر غلط: دلیپ گھوش
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:05 PM IST

کلکتہ کارپوریشن کے سابق میئر و سابق ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی کے ترنمول کانگریس میں واپسی کی خبروں کے درمیا ن بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے شوبھن چٹرجی کے ترنمول کانگریس میں واپسی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبھن چٹرجی اب بھی بی جے پی میں ہیں اور جلد ہی چٹرجی پارٹی کے تمام پروگراموں میں شامل ہوں گے۔

شوبھن چٹرجی کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے ہی وہ بی جے پی میں سرگرم نہیں ہیں اور ا ن کے ترنمول کانگریس میں واپسی کی خبرگردش کرری ہیں۔

گزشتہ ہفتے کو یہ خبر تیزی سے گردش کرنے لگی تھی کہ شوبھن چٹرجی اس ہفتے میں ترنمول کانگریس میں واپس ہوں گے۔ اب دلیپ گھوش نے میڈیا کو بتایا کہ شوبھن چٹرجی ابھی تک بی جے پی میں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ شوبھن چٹرجی کو منانے کیلئے ترنمول کانگریس نے ان کی اہلیہ رتنا چٹرجی کو بہالا کے وارڈ 131 کے انچارج سے ہٹا دیا ہے۔

کہاجاتا ہے کہ شوبھن چٹرجی نے پارٹی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ ان کی واپسی اسی شرط پر ہوگی کہ رتنا چٹرجی کو پارٹی کے کام کاج سے ہٹادیا جائے۔

تاہم، رتنا نے کہا ہے کہ میں نے میڈیا میں یہ خبر دیکھنے کے بعد پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور مجھے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ میرے خیال میں پارٹی کے ایک گروپ کی جانب سے افواہ بازی کی گئی ہے۔ میں پارٹی کیلئے کام کرتی رہوں گے دلیپ گھوش نے کہا کہ شوبھن چٹرجی مرکزی قائدین سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش پر بھی کیلاش وجے ورگی اور اروند مینن نے ان سے بات کی ہے۔ اس کے بعد ہی دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ شوبھن چٹرجی کے بی جے پی چھوڑنے کی افواہ غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.