دہلی کے ایمز میں ڈاکٹروں کی تنظیم ریزیڈنٹس ڈاکٹرز ایسو سی ایشن 'آر ڈی اے' کاریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کا یہ کہنا ہے: ' ہم نے مغربی بنگال کی حکومت کو 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ وہ بنگال کے ڈاکٹروں کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کریں، اگر ہماری یہ مانگ پوری نہیں کی گئی تو ہم غیر معینہ ہڑتال پر چلے جائیں گے۔'
مغربی بنگال کی وزیراعلی نے ہڑتال کر رہے ڈاکٹروں کو ملاقات کے لیے بلایا تھا، جس کے بعد آر ڈی اے کی طرف سے انتباہ دیا گیا کہ اگر مانگیں پوری نہیں کی گئیں تو وہ غیر معینہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔
اسی درمیان انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے 17 جون کو ملکی سطح پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ایسو سی ایشن کی طرف سے ڈاکٹروں کی سکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، ایسو سی ایشن سے منسلک ڈاکٹرز نے مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کی یکجہتی کے لیے تین دن پورے بھارت میں کام بند کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال سمیت پورے ملک کے ڈاکٹرز این آر ایس میڈیکل ہسپتال میں ہوئے وہاں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز پر ہوئے حملے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔