کولکاتا: کرسمس اور نئے سال کی آمد آمد ہے۔ سانتا کے ساتھ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کو سرخ لباس، کرسمس ٹری اور روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں کولکاتا میں واقع صدیوں پرانا علاقوہ بو بیرک بھی تہوار کے موڈ میں نظر آنے لگاہے۔ کولکاتا کے انگلو انڈین علاقوں کو مقامی لوگوں کے بنائے گئے کھانے کے مختلف اسٹالز، رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ گذشتہ روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس سال کے میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں۔ یہ ایک خوشیوں کا تہوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیوک پولیس نے سانتا کلوز کے گٹ اپ میں روڈ سیفٹی مہم چلائی
یرات لال باڑی ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے سامنے اور بوبازار پولیس اسٹیشن کے آگے۔ یہ شہر کی روایتی بو بیرک ہے۔ جو دراصل آرمی کی رہائش گاہ تھی۔برسوں تک فوجی یہاں رہتے تھے ۔ لیکن پہلی جنگ عظیم کے بعد فوجی اپنے اپنے گھروں کی چابیاں مقامی اینگلو انڈینز کے حوالے کرکے چلے گئے۔ بو بیرک کو ہر سال کرسمس کے موسم میں سجایا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں کے زیادہ تر باشندے عیسائی ہیں۔ چنانچہ اس وقت وہ اپنا سب سے بڑا تہوار روایتی لوگوں کے ساتھ مل کر مناتے ہیں۔