ETV Bharat / state

'اویسی کو پیسے سے خریدنے والا کوئی پیدا نہیں ہوا'

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سیاسی درجہء حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی درمیان ممتا بنرجی نے اسد الدین اویسی پر بی جے پی سے پیسے لے کر مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا تو وہیں اویسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اویسی کو پیسے سے خریدنے والا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا ہے۔

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 3:52 PM IST

Updated : Dec 16, 2020, 4:10 PM IST

'never was a man born who can buy asaduddin owaisi with money'
'اسد الدین اویسی کو پیسے سے خریدنے والا کوئی پیدا نہیں ہوا'

بی جے پی سے پیسے لے کر اقلیتوں کا ووٹ ہڑپنے کے ممتا بنرجی کے الزام پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شدید رد عمل دیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ پیسے سے اسد الدین اویسی کو خریدنے والا کوئی انسان آج تک پیدا ہی نہیں ہوا۔

ایم آئی ایم کے سربراہ نے ممتا بنرجی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے چین ہیں۔ انہیں اپنے گھر کی فکر ہونی چاہئے، ان کے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ بہار کے ووٹروں اور جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا ان سب کی توہین کر رہی ہیں۔

اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جلپائی گڑی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم پر بی جے پی سے پیسے لے کر مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے کے مقصد سے حیدرآباد کی ایک پارٹی کو یہاں لانے کی خاطر بی جے پی کروڑوں روپے خرچ کر ہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کے دور میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی طاقت میں اضافہ ہوا: محمد سلیم

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ ہندو ووٹ بی جے پی کے کھاتے میں چلے جائیں اور مسلم ووٹ حیدرآباد کی پارتی کو مل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بہار میں ہوئے انتخابات میں بھی انہوں نے یہی کیا تھا۔ ممتا بنرجی نے ایم آئی ایم کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294رکنی اسمبلی کے لیے آئندہ سال اپریل-مئی میں انتخابات ہونے ہیں۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 4:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.