ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مرکز پر قابض بی جے پی اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہیں۔ نتیاجی سبھاش چندر بوس کی اپنی سیاسی پارٹی فارورڈ بلاک نے لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کی مدد سے نیتاجی کی زندگی سے متعلق تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اسی درمیان مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو اقتدار کے علاوہ کسی دوسری چیز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کے موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اسی درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کے موقع پر ان کے خاندان والوں سے ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس سے متعلق تمام باتیں صرف انتخابات کے وقت ہی یاد آتی ہے۔ جیسے ہی انتخابات ختم ہوتے ہیں انہیں بھلا دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
'ملک کو بچانے کے لیے آر ایس ایس کو روکنا ضروری'
پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کو لے کر سیاست کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر کرنا ہی ہے تو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی زندگی سے متعلق تفصیلی فائلوں کو منظرعام پر لایا جائے، پوری ملک کو پتہ چلے کہ آخر ان کے ساتھ ایسا کیا ہو جس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔