ETV Bharat / state

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا ممتا بنرجی کے یکجہتی جلوس پر سوال - بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے 22جنوری کومغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے یکجہتی جلوس نکالنے کے فیصلے کو سیاست قرار دیا ہے ۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا ممتا بنرجی کے یکجہتی جلوس پر سوال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 1:19 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 22 جنوری کو آہنگی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن وہ کالی گھاٹ سے پارک سرکس تک مارچ کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ترنمول سپریمو پارک سرکس میں ایک عوامی میٹنگ بھی کریں گی۔

مغربی بنگال اسمبلی میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ22 تاریخ کو یکجہتی مارچ میں اگر کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو کیا ریاستی حکومت اس کی ذمہ داری قبول کرے گی؟ کیوں 22 تاریخ کا انتخاب کیا جا رہا ہے؟ .22 جنوری کے بجائے کسی دوسرے دن بھی جلوس و جلسے کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں اشتعال انگیزی اور نفرت کی سیاست کے لئے جگہ نہیں ہے! آج وہ جس کے بارے میں اتنی باتیں کہہ رہیں ہیں۔کل وہ ان کے ساتھ ہی تھیں1998 میں ممتابنرجی بی جے پی کا دامن تھاما تھا۔یہ بات تو پوری ریاست کو معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ

آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی کے مطابق ہم 23 جنوری کو یوم الوطنی منا رہے ہیں۔ہم نے 23 جنوری کے دن کا انتخاب کیا لیکن آپ (وزیراعلی) جان بجھ کر 22 جنوری کا انتخاب کیا۔ایسا آپ نے کیوں کیا اس کا جواب بھی آپ کو دینا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.