ETV Bharat / state

نوشاد صدیقی کو اسمبلی کی اہم کمیٹی میں جگہ ملی - انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیر مین نوشاد صدیقی

انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیرمین اور بھانگڑ اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کو بالآخر ریاستی اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی میں جگہ مل گئی ہے۔انہیں ارکان اسمبلی کے علاقائی ترقی کے لئے بنی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا۔

نوشاد صدیقی کو اسمبلی کی اہم کمیٹی میں جگہ ملی

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:45 PM IST

مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی کی مخلتف کمیٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیر مین کے طور پر مکل رائے کو اسپیکر بمان بنرجی نے منتخب کیا ہے جس پر بی جے پی کی طرف سے اعتراض کیا گیا ہے۔دوسری جانب 41 کمیٹیوں میں خگہ نہ ملنے پر آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔بالآخر آج ان کو اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی کا چئیرمین بنا دیا گیا ہے۔

ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے نوشاد صدیقی کو ارکان اسمبلی کے علاقے کی ترقیاتی پروجیکٹ کمیٹی کا چئیرمین نامزد کیا ہے۔جمعہ کے روز اسپیکر کی جانب سے مکل رائے، جو ابھی بھی بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں، کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنائے جانے پر بی جے پی کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا تھا۔ترنمول کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے مکمل طور پر اسپیکر کا ہے اس میں حکومت کا کوئی دخل نہیں ہے۔

نوشاد صدیقی کو ارکان اسمبلی کے علاقے کے لئے ترقی کے لئے جو فنڈ دیا جاتا ہے اس کے اخراجات کی دیکھ کرنے والی کمیٹی کے چئیر مین نوشاد صدیقی کو بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: پانچ سو سالہ قدیم لودھی مسجد کو بچانے کی پیش رفت

نوشاد صدیقی نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا اور اس سلسلے میں تجربہ کار اپنے سنئیروں سے صلاح و مشورہ بھی کرتا رہوں گا۔

اس سے قبل آل پارٹی میٹنگ میں ان کو نہ بلانے اور اسمبلی کے 41 کمیٹیوں میں شامل نہ کئے جانے پر سوال اٹھائے گئے تھے۔کمیٹی میں جگہ ملنے پر ارکان اسمبلی کو ماہانہ وظیفہ کے علاوہ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر الگ سے 20 ہزار روپئے فی میٹنگ وظیفہ ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.