ETV Bharat / state

SFI Protest On MANF Scholarship مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کی حمایت میں 9 جنوری کو ایس ایف آئی کی ریلی

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 4:59 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ بند کرنے کے فیصلے کے خلاف لفٹ فرنٹ کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی اور ماہرین تعلیم کی جانب سے 9 جنوری کو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ SFI Protest On MANF Scholarship

مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کی حمایت میں ایس ایف آئی کی ریلی 9 جنوری کو

کولکاتا: ایس ایف آئی سمیت مختلف تنظیموں نے 9 جنوری کو دو احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہے۔ ان کی شکایت یہ ہے کہ مودی کی بی جے پی حکومت اقلیتی برادری کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ تنظیم نے یہ بھی الزام لگایا کہ مودی حکومت ہونہار اقلیتی طلباء کو اعلیٰ تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس لئے مرکز مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو بند کیا جارہا ہے۔ Protest Rally BY SFI On 9th January Against Central Govt Over MANF Scholarship

سی پی ایم کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی نے اس مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو شروع کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے 9 جنوری کو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دیگر طلبہ تنظیموں اور اقلیتی برادریوں سے بھی شرکت کی درخواست کی۔ ایس ایف آئی نے دہلی میں یو جی سی دفتر کے گھیراؤ سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے سامنے احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مرکزی اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعرات 8 دسمبر کو لوک سبھا میں مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلو شپ اگلے تعلیمی سال سے بند کی جارہی ہے‘‘۔ کیونکہ اقلیتی طبقے کے طلبہ کو اس طرح کی کئی اسکیموں کے تحت فوائد مل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ مسلم، بدھ، جین، سکھ، عیسائی، پارسی برادریوں کے ہونہار اور معاشی طور پر پسماندہ طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لئے دی جاتی ہے۔ وہ یہ اسکالرشپ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے حاصل کرتے تھے۔ سچر کمیٹی کی سفارشات کے بعد یو پی اے حکومت نے 2006 میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر اس اسکالرشپ کا آغاز کیا۔ لیکن، موجودہ مرکزی حکومت نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لفٹ فرنٹ کی تمام طلبہ اور اساتذہ تنظیموں نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔

ایس ایف آئی کے جنرل سکریٹری میوکھ بسواس نے کہا کہ اس فیلوشپ کے لئے غریب خاندانوں کے بہت سے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بالخصوص مسلم گھروں کی لڑکیوں کو اس فیلوشپ کے پیسے سے ایم فل، پی ایچ ڈی کرنے کی ترغیب دی گئی۔ ان کی تعداد بھی بڑھ رہی تھی۔ لیکن، کارپوریٹ پسند مودی حکومت نہیں چاہتی کہ اقلیتیں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Salim Criticizes TMC پنچایت انتخابات کے نتائج سے مغربی بنگال کے مستقبل کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے گھروں کی لڑکیوں کو آگے آنے دیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو بند کر رہے ہیں۔ جس کے خلاف ہم پہلے ہی دہلی میں احتجاجی ریلی نکال چکے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر 9 جنوری کو ملک بھر میں احتجاجی تحریک کی کال دی ہے۔Nationaly Protest Rally BY SFI On 9th January Against Central Govt Over MANF Scholarship

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.