کانتھی:مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور ضلع کے کانتھی تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے نوکری کے نام پرلاکھوں کی ٹھگی کرنے والے ترنمول کانگریس کے رہنما کی رسی باندھ کر زبردست پٹائی کی گئی۔مقامی باشندوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔Nandigram TMC Leader Allegedly Taken Bribe Over Job Facility In East Mednipur
سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اس وقت بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ پرائمری تعلیمی بورڈ کے سابق صدر،چیئرمین اور رکن اسمبلی بھی جیل میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر تنقید جاری ہے۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے رہنما کے خلاف نوکریاں دینے کے نام پر پیسے لینے کی شکایتیں موصول ہوئیں ہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما نے لوگوں سے موٹی راقم اٹھائی لیکن نوکری دلانے کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔
مقامی باشندوں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما سنجو گوڑائی گھر سے بلایا اور راقم واپس کرنے کو کہا ۔سیاسی رہنما نے پیسہ واپس کرنے سے انکار کردیا ۔اس مقامی باشندے مشتعل ہوگئے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما کو چوکی سے باندھ کر زبردست پٹائی کی گئی ۔
بی جے پی کے منڈل صدر اروپ جانا نے کہا کہ پوری ترنمول پارٹی چوروں سے بھری ہوئی ہے۔ وہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں اس طرح کے دھندے چلا رہے ہیں۔ انہیں جلد سے جلد اقتدار سے باہر کا راستہ دیکھایا جائے۔ تاہم اس حوالے سے حکمران جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ نندی گرام 2 کے سابق بلاک صدر مہادیو نے فون کرنے پر فون نہیں اٹھایا۔ تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔Nandigram TMC Leader Allegedly Taken Bribe Over Job Facility In East Mednipur