ETV Bharat / state

Namaz e Istisqa Offered in Malda مالدہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام

مالدہ ضلع کے چنچل سب ڈویژن میں ہزاروں مسلمانوں نے شدید گرمی اور دھوپ میں خالی میدان میں کھڑے ہو کر بارش اور جھلسا دینے والی گرمی سے نجات دلانے کے لیے نماز استسقاء اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

بارش کے لئے  نماز ادا کی گئی اور دعا مانگی گئی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 10:55 AM IST

مالدہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال بھی ان دنوں شدید گرمی اور لو سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ بنگال کے مختلف اضلاع میں لوگ بارش کے لیے الگ الگ ٹوٹکے کی آزمائش کر رہے ہیں۔ بنگال میں بارش کے لیے مینڈک کی شادی یا کوچ بہار کے آرٹسٹ عباس الدین احمد کا گانا 'اللہ میگھ دے' پانی دے گایا جاتا ہے۔ اسی درمیان بہت سے لوگ بارش کے لیے دعا اور عبادت میں بھی مصروف ہیں۔ مالدہ کے سب ڈویژن چنچل کے ہزاروں عقیدت مندوں نے دھوپ میں کھڑے ہو کر خالی میدان میں نماز استسقاء پڑھی اور بارش کے لیے دعا مانگی۔

مالدہ کے ہریش چندر پور اور چنچل کے بی ڈی کالج گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ بارش کے لیے خصوصی نماز پڑھی اور دعائیں مانگی۔ اس نماز میں کٹوا، رحمت پور، بھوانی پور، کبل خانی اور دیبی گنج سمیت کئی گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی۔ قونیہ میں واقع پرائیوٹ مدرسہ کے استاد مولانا سکندر علی نے اس موقع پر فرمایا کہ ہمارے گناہ بڑھ گئے ہوں گے۔ تو اللہ نے بارش روک دی ہے۔ ہمیں صحیح راہ پر لانے کے لئے اللہ ہم سے امتحان لے رہے ہیں۔

مولانا نے فرمایا کہ اللہ کی مرضی کے بغیر سے کچھ بھی نہیں ہوتا۔ سورج اور بارش اس کی رحمت ہیں۔ اللہ ہی ہے جو ہوا بھیجتا ہے اور اسے بادلوں میں چلاتا ہے۔ ریاست بھر میں شدید گرمی چل رہی ہے۔ مالدہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ہے۔ بارش نہیں ہو رہی ہے۔ لوگ گرمی کی لہر میں لوگ مرنے لگے ہیں۔ بارشیں نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Forecast اگلے چند دنوں تک گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں

امام مولانا سکندر علی نے کہا کہ شاید ہم نے زیادہ گناہ کیے ہوں! اس لئے ہمیں سزا دینے کے لئے اللہ نے بارش رک دی ہے۔ ہم دعا کریں اور اللہ سے معافی مانگیں تو یقیناً اللہ معاف کر دے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.