ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بی جے پی کا پرتشدد مارچ - وزیر اعلی ممتا بنرجی

بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے مسلسل قتل کے معاملے پر 'نبنا چلو مارچ نکالا' جارہا ہے۔ لیکن یہ مارچ احتجاج کے لیے کم اور تشدد کے لیے زیادہ یاد کیا جائے گا۔

howrah maidan and fire arms recovery from bjp
مغربی بنگال میں مارچ کے نام پر بی جے پی کارکنان کا سڑکوں پر تشدد
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:50 PM IST

ریاست مغربی مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے چوبیس پرگنا کے میونسپل کونسلر منیش شکلا کو اتوار کے روز ٹیٹا گڑھ جاتے وقت راستے میں موٹر سائیکل سوار کچھ شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، اس تعلق سے سی آئی ڈی نے ٹیٹا گڑھ روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کھنگالنے کے بعد کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی اور تین افراد کو گرفتار بھی کیا۔

مغربی بنگال میں مارچ کے نام پر بی جے پی کارکنان کا سڑکوں پر تشدد

اپنے میونسپل کونسلر و دیگر کارکنان کے قتل کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے بنگال میں 'نبنا چلو مارچ' نکالا۔ ریلی کے دوران کولکاتا پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے مابین جم کر تشدد دیکھا گیا۔ کارکنان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے سختی بھی کی۔ ان پر ڈنڈے بھی برسائے اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس کے باعث کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے کئی مقامات پر آتشزنی بھی کی اور کئی گاڑیوں کو ٹائر جلائے۔ انہوں نے سڑکوں پر لگے ہورڈنگ اور بینرز بھی جلائے۔ توڑ پھوڑ کی اور سڑکوں پر جم کر تشدد کیا۔

میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دفتر کی جانب بڑھنے لگے تھے جس کے سبب اس مقام پر بھاری پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

آپ کو بتادیں کہ' بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نکالے گئے اس مارچ کا اصل مقصد ریاست میں مسلسل بی جے پی رہنما اور کارکنان کا قتل کے خلاف احتجاج کرنا ہے اس ریلی کو' نبنا چلو ' مارچ کا نام دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کی جانب سے جمعرات کے روز چار مختلف ریلیاں نکالنے کی بھی خبر ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج' نبنا چلو' ریلی میں قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ بھی شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش، سینیئر رہنما مکل رائے سمیت پارٹی کے سبھی قدآور رہنما اور کارکنان سڑکوں پر نظر آئے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کے پیش نظر کولکاتا میں ممتا بنرجی حکومت کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس کو یہ بتایا گیا ہےکہ' مظاہرین تشدد بھڑکا سکتے ہیں، لہذا اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور چپہ چپہ کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے مزید ڈرون کے ذریعے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بنگال: بی جے پی کارکنان سڑکوں پر، پولیس کا لاٹھی چارج

مغربی بنگال حکومت نے پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ خاص طور پر جن مقامات پر عوامی میٹنگ ہونے ہیں وہاں واٹر کینن کی گاڑیاں کھڑی کی گئی ہیں مزید سڑکوں پر جگہ جگہ بیریکیٹنگ کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.