ETV Bharat / state

'نئی نسل کو ساحر لدھیانوی سے واقف کرانا میرا مقصد'

شاعر ومصنف محمد صابر نے کہا کہ ساحر لدھیانوی ایک روشن خیال شاعر تھے۔ جنہوں نے اپنی قلمی صلاحیت کی بدولت سماج کو بہت کچھ دینے کی کوشش کی اور وہ اپنی کوشش میں کامیاب بھی ہوئے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 5:44 PM IST

'نئی نسل کو ساحرلدھیانوی سے واقف کرانا میرا مقصد'

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ مٹیابرج کے مشہور شاعر اور مصنف محمد صابر (صابر نظر، قلمی نام ) نے کہا کہ ساحر لدھیانوی کو نئی نسل میں مقبول عام کرنا ان کی زندگی کا اہم مقصد ہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ میں مٹیا برج واقع ہے۔ بھارت کی آزادی سے قبل اور آزادی کے بعد سے آج تک مٹیابرج کی سرزمین کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ مٹیابرج کی سرزمین پر ان گنت ادیب، دانشور اور شعراء پیدا ہوئے جنہوں نے ملک و ملت کا نام روشن کیا اور اردو زبان کی خدمت کرکے اپنی اپنی الگ اور منفرد شناخت بنائی۔

'نئی نسل کو ساحر لدھیانوی سے واقف کرانا میرا مقصد'

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ مٹیابرج کے مشہور شاعر اور مصنف محمد صابر (صابر نظر، قلمی نام ) نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اردو زبان کی خدمات اور موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ ٹیچر، شاعر و مصنف محمد صابر نے کہا کہ ساحر لدھیانوی کو نئی نسل میں مقبول عام کرنا ہی ان کی زندگی کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحر لدھیانوی ایک روشن خیال شاعر تھے۔ جنہوں نے اپنی قلمی صلاحیت کی بدولت سماج کو بہت کچھ دینے کی کوشش کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu language: 'اردو زبان نے ہمیشہ انسانیت کی بات کی'

ہائی اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر اور شاعر محمد صابر نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ مغربی بنگال کی اردو بولنے والی نئی نسل ساحر سے ناواقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگال کی اردو بولنے والی نئی نسل کو ساحر کی غیر معمولی صلاحیت سے واقف کرانے کو ہی اپنی زندگی کا ایک اہم مقصد بناچکے ہیں۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے لیکن اب پیچھے مڑکر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران محمد صابر نے کہا کہ وہ ساحر لدھیانوی پر ایک کتاب لکھ چکے ہیں۔ جس کی کافی پذیرائی ہوئی ہے۔ اس سے حوصلہ پاکر دوسری کتاب کو منظر عام پر لانے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک مٹیابرج میں اردو زبان کی بات ہے تو یہاں اردو پرائمری اور ہائی اسکولس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اسکولز ہیں جہاں طلبہ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں لڑکیوں میں تعلیم کو لے کر رجحانات میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.