ETV Bharat / state

Muslim Always Serve Nation By Blood ملک کو جب ضرورت پڑی مسلمانوں نے خون دیا

گارولیا جامع مسجد کے خطیب و امام و قاری مولانا ارشد قمر قاسمی نے کہا کہ آزادی سے لے کر اب تک ملک کو جب بھی خون کی ضرورت پڑی تو مسلمان سب سے پہلے حاضر ہوئے‌ اور مستقبل میں بھی صف اول میں کھڑے ہوں گے۔Muslim Always Serv Nation By Blood

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 3:30 PM IST

Muslim Always Serv Nation By Blood
Muslim Always Serv Nation By Blood

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاون میں واقع گارولیا جامع مسجد کے خطیب و امام قاری مولانا ارشد قمر قاسمی نے کہا کہ علماء نے ہی ملک کے لئے سب سے زیادہ خون عطیہ کیا ہے۔ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ملک میں قومی یکجہتی کی سب سے عمدہ اور غیر معمولی مثال ہے۔Muslim Always Serv Nation By Blood And Sacrifice Says Maulana Qari Arshad qamar Qasmi

Muslim Always Serv Nation By Blood

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ آپ کسی کی جان بچانے کے لئے اپنا خون عطیہ کرتے ہیں۔ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ آپ کے خون سے کس کی جان بچے گی۔آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کے خون سے زندگی پانے والا ہندو یا مسلمان۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کے خون سے ہندو،مسلمان،سکھ،عسائی یا دلت کی بھی جان بچ سکتی ہے۔ہمیں اس سلسلے کو مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ملک کو سجانے سنوارنے میں ہمارا کردار نمایاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو جس وقت ضرورت پڑی،اس وقت ہم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھڑے ہوئے۔وہ چاہے خون ہو،دولت ہو یا پھر جان کی قربانی۔ہمیں اپنے ملک کو نا صرف سجانا سنوارنا ہے بلکہ اپنی جان قربان کرکے دفاع بھی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Two Day Seminar On Urdu Fiction رانی گنج ٹی ڈی بی کالج میں دوروزہ سیمینارکا اہتمام

قاری مولانا ارشد قمر قاسمی نے کہا کہ ہردورمیں تعلیم کا بول بالا رہا ہے۔قرآن مجید میں تعلیم کی اہمیت کو واضح طورپرکیا گیا ہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کو ہی سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ بات سچ ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے کہیں بھی جانا پڑے آپ جائیں ٹھیک اسی طرح ایک انسان ماں کی گودسے قبرستان کے لئے جانے سے پہلے تک تعلیم حاصل کرتا ہے، سیکھتا رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.