مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے کاندی تھانہ محکمہ کے بڑشال تھانہ علاقے میں رہنے والے نوجوان علی حسین شیخ کی سعودی عرب میں موت ہوگئی۔ سعودی عرب میں نوجوان کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد پورے آبائی گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے اور ان کی لاش کو مغربی بنگال میں واپس لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ Bengal’s youth dies in Saudi Arabia
ذرائع کے مطابق بڑشال تھانہ علاقے میں رہنے والے علی حسین شیخ غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں. بزرگ والدین اور بھائی اور بہنوں کے مستقبل سنوارنے کے ارادے سے چند مہینوں قبل مرشدآباد سے سعودی عرب میں ملازمت کے لئے گئے تھے. شروعات میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا. گھر کے حالات میں بھی بہتری آنے لگی تھی. لیکن جمعرات کے روز علی حسین شیخ جس کمپنی میں ملازمت کرتے تھے وہاں سے افسوسناک اطلاع موصول ہوئی کہ ان کا انتقال ہو گیا۔
بڑشال تھانہ ضلع انتظامیہ نے علی حسین شیخ کی لاش سعودی عرب سے واپس لانے کی تیاری شروع کر دی ہے، گرام پنچایت سمیتی کے پردھان رجب الدین شیخ نے کہا کہ پورے معاملے کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہے. میت لانے کے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کی موت سے گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے. گھر والوں کی مالی مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
- مزید پڑھیں: سعودی میں سڑک حادثہ، مغربی بنگال کے نوجوان ہلاک