ETV Bharat / state

شبرانسو رائے نے ترنمول کانگریس کی حمایت کی - رنمول کانگریس کی حمایت میں پیغام پوسٹ

بی جے پی کے سینئر رہنما مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے کے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت میں پیغام پوسٹ کرنے کے بعد بی جے پی سے دوری بنانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

شبرانسو رائے نے ترنمول کانگریس کی حمایت کی

author img

By

Published : May 30, 2021, 2:08 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل دوسروں کے گھر توڑ کر خوابوں کا محل بنانے کی کوشش میں مصروف بی جے پی کو اب اس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

دل بدل کے کھیل کی پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنے والی بی جے پی کو اس کھیل کی دوسری پاری میں شکست کا سامنا ہے، اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران بی جے پی کے تین اہم رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار حاصل کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سینئر رہنما مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت میں پیغام پوسٹ کرنے کے بعد بی جے پی سے دوری بنانے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

بی جے پی کے رہنما شبرانسو رائے نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ کو لے کر کہا کہ میں نے کسی کی حمایت یا خلاف میں کوئی بات نہیں کہی ہے، یہ میری بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ بالکل درست ہے، عوام کے ذریعہ منتخب نمائندوں اور حکومت پر تنقید نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ منتخب نمائندوں کو اکثریت ملنے پر ہی حکومت بناتے ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے آپ کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، آپ نے کہاں غلطی کی اسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑی بات ہے کہ شکست کو تسلیم کرنا، اگر آپ میں شکست کو تسلیم کرنے کی صلاحیت ہے تو مستقبل میں آپ کی جیت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشہور فٹبالر دیپندو بسواس، کوچ بہار کے بھوشن سنگھ اور سونالی گویا نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.