مغربی بنگال کے سیاسی رہنما مکل رائے Senior Leader Mukul Roy گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اسی درمیان ندیا ضلع کے کرشنا نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مکل رائے نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے پی اے سی Chairman of the Public Accounts Committee کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی مکل رائے نے ای میل کے ذریعہ مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی West Bengal Assembly Speaker Biman Banerjee کو اپنا استعفیٰ نامہ بھیجا ہے۔ وہیں مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ابھی تک مکل رائے کا استعفیٰ نہیں ملا ہے۔ اس لئے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ استعفیٰ نامہ ملنے کے بعد ہی اس ضمن میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلدی بازی میں اس معاملے پر کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ ان سے رابطہ کیا جائے گا یا پھر وہ خود مغربی بنگال اسمبلی سے کے رابطہ میں آئیں گے۔ واضح رہے کہ تجربہ کار سیاسی رہنما مکل رائے کرشنا نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ چند مہینوں قبل وہ اور ان کے بیٹے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے تھے۔ Mukul Roy Resigns as PAC Chairman
یہ بھی پڑھیں: مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر بی جے پی چراغ پا
بی جے پی نے ان کی رکنیت معطل کرنے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، معاملہ سپریم کورٹ تک جا پہنچا ہے۔ رکن اسمبلی مکل رائے نے اسپیکر بمان بنرجی کے سامنے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کی تردید کی تھی۔ Mukul Roy Resigns as PAC Chairman