ETV Bharat / state

کولکتہ: مکل رائے کے یوٹرن سے شمالی 24 پرگنہ پر گہرے اثرات مرتب - شمالی 24 پرگنہ

مکل رائے کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا شمالی 24 پرگنہ پر گہرا اثر پڑا ہے۔

کولکتہ: مکل رائے کے یوٹرن سے شمالی 24 پرگنہ پر گہرا اثرات مرتب

author img

By

Published : Jun 14, 2021, 2:25 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں ایک پارٹی کو چھوڑ دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے۔ اس کھیل میں پہلے بی جے پی کو کامیابی ملی تھی۔ لیکن اب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل دل بدل کے کھیل کی پہلی اننگز میں شھبندو ادھیکاری کے طور پر بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی تھی۔ لیکن اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد شروع ہونے والا دل بدل کے کھیل کی دوسری اننگز میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مکل رائے اور شبرانسو رائے کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے سارا حساب برابر کر دیا۔

کولکتہ: مکل رائے کے یوٹرن سے شمالی 24 پرگنہ پر گہرا اثرات مرتب

مکل رائے کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کا شمالی 24 پرگنہ پر گہرا اثر پڑا ہے۔ ضلع کے بیشتر رہنما اپنی سابقہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے کوشش تیز کر دی ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ کو لے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں گشت کرنے لگی ہے۔

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے اس سلسلے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں ہے لیکن ان کی باتوں سے تو مکل رائے کی طرح وہ بھی ترنمول کانگریس کی طرف رخ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول بھون میں مکل رائے اور ان کا بیٹا شبرانسو رائے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

اس سے قبل اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

قیاس آرائی ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما جن میں راجیب بنرجی، سنیل سنگھ سمیت کئی رہنماؤں کو لے کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے سے متعلق قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.